
01 May حویلی لکھا کے نواحی علاقہ کینال کالونی ہیڈ سلیمانکی میں غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی تین سالہ ماہ نور فاطمہ ٹریکٹر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی
حویلی لکھا کے نواحی علاقہ کینال کالونی ہیڈ سلیمانکی میں غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی تین سالہ ماہ نور فاطمہ ٹریکٹر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئی ، تین سالہ بچی دکان سے والدہ کے ہمراہ سودا سلف لینے کے لئے گلی میں جا رہی تھی کہ زرعی ٹریکٹر کے ڈرائیور نے اچانک بیک گيئر لگا دیا ، جس کے نتیجے میں تین سالہ ماہ نور فاطمہ ٹریکٹر کے پچھلے ٹائر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئى، ڈرائیورٹریکٹر چھوڑ کر بھاگ گیا والدہ کے شور مچانے پر کالونی کے لوگ بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئے جب کہ ہی پولیس چوکی ہیڈ سلیمانکی نے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
No Comments