سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے مری میں سیر و تقریح کا اہتمام کیا

گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بے سہارا بچوں کو اُنکی خواہش پر مری کی سیر کروائی گئی، سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے مری میں سیر و تقریح کا اہتمام کیا، عیدالفطر کے موقع پر دوران وزٹ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں نے سی پی او سے سیر وتفریح کی خواہش کا اظہار کیا تھا ، روانگی کے وقت بچوں کی خوشی دیدنی تھی انہوں نے سی پی او کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں. سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ سیر وتفریح کے اہتمام کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو احساس دلانا ہے کہ وہ دیگر بچوں سے مختلف نہیں، دوران بچوں نے مری کے بہترین مقام مال روڈ پر واقع ہوٹل میں قیام کیا،مری ٹور کے دوران رہائش،کھانے پینے کے علاوہ دیگر تمام اخراجات ضلعی پولیس نے فراہم کیے ، بچوں نے مری کے مختلف مقامات اور پوائنٹس کا وزٹ کیا اور خوب ہلہ گلہ کیا
چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹاف نے گوجرانوالہ پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور پولیس سے اظہار تشکرکیا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights