فیروزوالا میں گلفشاں ٹاؤن کے قریب پی پی 138 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اعجاز حسین بھٹی کی گاڑی پر فائرنگ، فائرنگ سے اعجاز حسین بھٹی بال بال بچ گئے

پی پی 138 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز حسین بھٹی کی گاڑی پر فیروزوالا میں گلفشاں ٹاؤن کے قریب فائرنگ ، فائرنگ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم پی ٹی آئی رہنما بال بال بچ گئے ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی کا اغاز کر دیا
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے چوہدری علی اصغر منڈا امیدوار این اے 114 نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری اعجاز حسین بھٹی امیدوار پی پی 138 پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ، انھوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پر قاتلانہ حملہ کرکے اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے،،امپوٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مخالفین اپنی ہار کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، سیاسی مخالفین نے بزدلانہ کارروائی کی ہے،ہم انکے خلاف مقدمہ بھی درج کروائیں گے اور اپنی سیاسی مہم کو بھی پہلے سے بہتر انداز سے چلائیں گے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی کے تمام امیدوں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights