ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظراجلاس ہوا

ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظراجلاس ہوا جس میں ضلعی محکموں کے آفسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اورمحکمے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمنٹنے کے لئے تیار رہیں، سیلاب کے خطرات کے پیش ایم ایم ڈی،محکمہ ایری گیشن اور میونسپل کمیٹی سبی اپنے عملے اور بھاری مشینری کوالرٹ رکھیں جب کہ محکمہ صحت سبی ڈاکٹر ز،عملہ اور ایمولینسز کو ایمر جنسی کی صورت میں تیار رکھیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights