پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن طب کے شعبہ میں گراں قدرخدمات سرانجام دے رہی ہے. نگران صوبائی وزیرصحت

لاہور کے مقامی ہوٹل میں رائل کالج آف فزیشنز آف لندن سے آئے وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، ڈاکٹرممتازپٹیل، ڈاکٹرابیکس،اکبرچوہدری،پروفیسرصومیہ اقتدار،ڈاکٹرمیتھاز،پروفیسرندیم،ڈاکٹرشہلاجاوید،ڈاکٹرآفتاب محسن،ڈاکٹرنبیل اکبر، ڈاکٹرطارق وسیم،پروفیسرخالدمحمود اور طب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعداد میں شرکت کی، ڈاکٹرصومیہ اقتدارنے رائل کالج آف فزیشنز آف لندن سے آئے وفدکے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن طب کے شعبہ میں گراں قدرخدمات سرانجام دے رہی ہے جب کہ پاکستان آبادی کے اعتبارسے دنیاکاتیسرابڑاملک بننے جارہاہے ، پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، رائل کالج آف فزیشنز آف لندن کے وفد نے بہترین مہمان نوازی پر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کاشکریہ ادا کیااور طب کے شعبہ میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے ساتھ ریسرچ ورک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights