
05 May شخوپورہ میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کا سلسلہ جاری
شخوپورہ میں غیر معیاری دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ، دودھ فروشوں پانی کے ساتھ ساتھ مخصوص قسم کا پاؤڈر اور سرف ملا کر انسانی زندگیوں سے کھیلنے لگے، تھوڑا دودھ بنانے کیلئے بازو کا استعمال کیا جاتا ہے جب کہ زیادہ مقدار میں دودھ تیار کرنا ہوتو پاوڈر ملا کر مشین سے گھوٹا دیا جاتا ہے
دودھ کی دکانوں میں مناسب صفائی کا نہ ہونا بھی مختلف قسم کی بیماریوں کو دعوت دینا ہے، ماہرین صحت کے مطابق مہنگے داموں دودھ لیکر شہری مہلک بیماریاں خرید رہے ہیں
دوسری جانب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کرکے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ھے، انتظامیہ کے افسران جب بھی چیکنگ کے لئے آتے ہیں شاہی پروٹوکول کے ساتھ فوٹو سیشن کرکے واپس چلے جاتے ہیں یا پھر غریب دکانداروں کے چالان کاٹ دیئے جاتے جبکہ ملاوٹ مافیا کے آگے انتظامیہ بے بس دکھائی دیتی ھے
سیاسی ،سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور بروقت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے کا سلسلہ بند ہو اور قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ھے
No Comments