گوجرانوالہ پولیس کی بڑی کارروائی ، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا

گوجرانوالہ پولیس کا چوروں اور ڈاکوؤں کے گرد گھیراتنگ ، سی پی او ایازسلیم کی ہدایت پر پولیس کی بڑی کارروائی ، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے برامد کر لئے گئے، سی پی اوکے مطابق چڑی گینگ ، بینک کیش وین اور گھروں میں لوٹ مارکرتے تھے ،ملزمان نے کینٹ، ایمن آباد، اور سبزی منڈی کے علاقوں میں وارداتیں کیں، شاطر ملزمان بھیس بدل کر مختلف شہروں میں رہائش اختیار کرتے اور وارداتیں کرتے تھے
سی پی او گوجرانوالہ ایازسلیم نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنےوالے پولیس کے افسران و جوانوں کو شاباش دی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیئے پوری طرح چوکس رہنے کی ہدایت کی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights