چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں لیسکو انجینئرچیف شاہد حیدر، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل عباس علی، ایس ای ایسٹرن سرکل سرور مغل موجود تھے، اجلاس میں اندرون لاہور میں درپیش بجلی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بلدیاتی نمائندگان نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مسائل اور شکایات بارے آگاہ کیا, بلدیاتی نمائندوں نے شاہ عالمی، ڈیوس روڈ، رائل پارک، بھاٹی گیٹ اور دہلی گیٹ کے علاقوں میں مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان نے شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزکہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، واسا سےبلوں کے مسائل اپنی جگہ لیکن ٹیوب ویل کا کنکشن منقطع نہیں ہوگا جب کہ نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights