آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں شروع ہونے والا کچہ گرینڈ آپریشن 27 ویں روز بھی جاری

چوروں ، ڈاکوؤں ، لیٹروں ، قاتلوں اور اغواکاروں کے خلاف کچہ میں گرینڈ آپریشن جاری ، آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر ہراول دستوں کے ہمراہ موجود ہیں ، پنجاب پولیس کو کچہ آپریشن میں واضح کامیابیاں حاصل، اب تک 6 ڈاکو ہلاک ، 51 ڈاکوگرفتارکر لیےگئے جب کہ 5 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر خودقانون کے حوالے کر دیا،، آپریشن کے دوران شدید مزاحمت اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 20 لاکھ ہیڈ منی کا ڈاکو موج علی، 8 لاکھ ییڈ منی کا ڈاکو سبز علی ، بدنام ذمانہ کچہ کرمنل وقاری قیصرانی کی کمیں گاہیں تباہ کر دی گئیں، ڈاکوؤں کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا، علاقے سے اغوا برائے تاوان، راہزنی، ڈکیتی، اسلحہ سمگلنگ، قتل اور اقدام قتل میں ملوث پٹ گینگ اور عمرانی گینگ کے منظم نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights