ملک میں اشرافیہ اورعوام کے لیےالگ الگ نظام ہیں. امیر العظیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام منصورہ ملتان روڈ چونگی پر بھرپور مظاہرہ کیا گیا، جس میں کارکنوں اور رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، امیدوار صوبائی اسمبلی میاں ذکر اللہ مجاہد ، امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے خطاب کیا،، اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے گٹھ جوڑ نے عوام کو ذندہ درگور کر دیا ہے،وزراء ، بیوروکریٹس اور ججز کی مراعات کو ختم کیا جائے، عوام حکومت کو بجٹ تک مہلت دیتے ہیں،آٹا ،دال اور چینی کی قیمتوں کو کم کیا جائے، بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافی ٹیکس واپس لیا جائے
اس موقع پر عبدالعزیز عابد اور ذکراللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھنسنے نہیں دے گی، اس وقت عوام کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے اورجماعت اسلامی ظلم کے نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے،،
ملک میں اشرافیہ کے لیے اور نظام اور عوام کے لیے اور نظام ہے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نےکہا کہ شہر لاہور کا مقدر گندہ پانی، ٹوٹی سڑکیں اور مہنگائی اور بیروزگاری بن چکی ہیں،، حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دے ورنہ اسلام آباد کا گھیراؤ کیا جائے گا، احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر غربی لاہور میاں صہیب شریف ، حافظ نذیر احمد ، حافظ اسرار احمد نے بھی خطاب کیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights