ملک کے دیگر شہروں کی طرح وہاڑی میں بھی آنجہانی بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

وہاڑی میں آنجہانی بشپ ڈاکٹر جان جوزف کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،،، تقریب بشپ ڈاکٹر جان جوزف شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور سابقہ ایم پی اے پنجاب جناب جانسن مائیکل سسٹر ثبینہ رفعت کی سربراہی میں منعقد ہوئی،جس میں پاکستان بھر سے سینکڑوں مسیحی سیاسی وسماجی شخصیات، وکلاء ، صحافیوں، کالم نگاروں،شاعروں ، سول سوسائٹی کے افراد مسیحی نوجوانوں و دیگر مرد و خواتین مہمانوں نے بھرپور شرکت کی ، شرکاء سے سابق ایم پی اے خلیل طاہر سندھو، ڈاکٹر روبین فیروز ، صنوبر سلیم،مسٹر پیٹر جیکب ودیگررہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے بشپ جان جوزف کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
اس موقع پر معروف مسیحی گلوکار میرام ساویو نے گیت اور ترانہ کے ذریعے سے شہید اعظم کی خدامات کو خراج عقیدت پیش کیا جس پر پورا ہال “بشپ جان جوزف” زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
آخر میں سابقہ ایم پی اے پنجاب جانسن مائیکل نے خطاب کیا اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی کامرانی کیلئے خصوصی دعا کی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights