
10 May شیخوپورہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اور نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات وایکسائز پنجاب بلال افضل نے شیخوپورہ کا دورہ کیا۔
شیخوپورہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اور نگران صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات وایکسائز پنجاب بلال افضل نے شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ نگران وزراء نے چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں چیئرمین، صدر، سیکرٹری اور اراکین چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور صنعتکاروں سے ملاقات کی اور شیخوپور کی بزنس کمیونٹی سے ان کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں شیخوپور کی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے تاجر برادری کا کردار اہم ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کاروبار کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ صنعتکاروں اور تاجروں کو مشورہ ہے کہ وہ تجارت کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں، اس سے پاکستانی کمپنیوں کی تکنیکی صلاحیتیں نکھریں گی، پیداواری صلاحیتوں میں بھرپور اضافہ ہو گا۔ حکومت کوصنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل پو خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ تاجر برادری پر سکون اور باوقار ماحول میں اپنے کاروباری امور کو آگے بڑھا سکیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ شیخوپورہ چیمبر آف کامرس بزنس کمیونٹی کے تحفظ کیلئے موثر کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے خود ان کے پاس پہنچ رہا ہوں اور صنعت کاروں سے ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا
No Comments