وزیر آباد میں مشربات کی بوتلوں سے لدا 22 ویلر ٹرالر ڈیوائڈر پر چڑھ کر بے قابو ہونے سے الٹ گیا۔

معروف کمپنی کے کولڈ ڈرنکس سے لدا ہوا اوورلوڈ 22 ویلر ٹرالر گوجرانوالہ سے گجرات کی جانب جارہا تھا کہ مولانا ظفر علی خاں بائی پاس چوک میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور ڈیوائڈر پر چڑھ کر سڑک کی دوسری جانب الٹ گیا جس سے ٹرک تباہ ہو گیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ضائع ہو گیا۔
ٹرک الٹتے ہی چور بھی متحرک ہوگئے، بوتلیں چوری کرنے کے علاوہ ٹرک کی قیمتی بیٹریاں چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔ اطلاع ملنے کے باوجود موٹر وے پولیس اور ریسکیو عملہ بروقت نہ پہنچ سکا، شہریوں نے ٹرک میں پھنسے ہوئے شدید زخمی نوجوان کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا جبکہ پرائیویٹ ٹرالے کی مدد سے ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights