
12 May ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج اور لاء اینڈ فورس ایجنسیز کا کردار لائق تحسین ہے. شیخوپورہ اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر حافظ محمد اشفاق گجر
شیخوپورہ اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر حافظ محمد اشفاق گجر نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج اور لاء اینڈ فورس ایجنسیز کا کردار لائق تحسین ہے‘ پوری قوم پاک فوج کی صلاحیتوں کی معترف ہے‘ ہم حالیہ دہشت گردی کی لہر پر منظم انداز میں قابو پانے پر پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج نے ملک میں قیام امن کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ان پر پوری قوم کو فخر اور ناز ہے، 9مئی کو جس طرح ایک سیاسی جماعت کی طرف سے فوج پر حملے کئے گئے وہ کسی بھی طور پرلائق تحسین نہ ہیں بلکہ اس سے دشمن کے ایجنڈہ کی تکمیل ہوئی ہے اور دشمن قوتوں کے عزائم کو تقویت ملی ہے یہ رویہ قابل قبول نہیں
No Comments