موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت جدید خطوط پر دی جا رہی ہے۔انسپکٹر جنرل نیئشنل ہائی ویزموٹر وے پولیس

انسپکٹر جنرل نیئشنل ہائی ویزموٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ نے موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سینٹرل ریجن شاہد جاوید ,کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال ، ڈی آئی جی آپریشن سعد اختر بھروانہ، اے آئی جی آپریشن سید بلال، ڈپٹی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج عاطف شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، آئی جی کو ٹریننگ کالج میں جاری تعمیراتی منصوبو ں ، ٹریننگ سے متعلقہ امور اور زیر تربیت افسران کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ، آئی جی موٹر وے نے کالج میں جاری تعمیراتی منصوبوں بلخصوص رہائشی سہولیات میں بہتری کی ہدایت کی ، انسپکٹر جنرل نیئشنل ہائی ویزموٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت جدید خطوط پر دی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ موٹروے پولیس کالج شیخوپورہ میں دیگر پولیس فورسز کے افسران کو بھی ٹریننگ دی جاتی ہے ، انھوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کا شمار بطورادارہ اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی، اخلاق اور نرم رویے کی وجہ سے صف اول کے اداروں میں ہوتا ہے جب کہ ایمانداری اور شہریوں کی مدد موٹر وے پولیس کی خوبی ہے
آئی جی نے کہا کہ قانون کی پاسداری ا ور حادثات کی روک تھام کے لیے لاہور سیالکوٹ موٹروے کے بعد ملتان سکھر موٹر وے پرانٹیلیجنس ٹرانسپورٹ سسٹم نافظ کر دیا گیا ہے انسپکٹر جنرل نیئشنل ہائی ویزموٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ نے اپنے دورے کے دوران پودا لگایا ، یادگار شہدا پر سلامی دی اور شہداء کیلئے خصوصی دُعا کی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights