
13 May لیسکو کو جدت کی جانب لے کر جانا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان
لیسکو کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا ریجنل ٹریننگ سینٹرکا دورہ، اس موقع پر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز مجاہد اسلام باللہ، ایچ آر ڈائریکٹرآضیہ شعیب، منیجر آپریشنل ڈویلپمنٹ محمد نعمان، پرنسپل آر ٹی سی شعیب عاصم کنسلٹنٹ پبلک ریلیشنز افشاں مدثرسمیت میڈیا کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کو آر ٹی سی میں جاری ٹریننگز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ٹریننگ سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہوں نے ہونے والی ٹریننگز کا جائزہ لیا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو کو جدت کی جانب لے کر جانا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو نے گزشتہ دو سال سے طلباء اور طالبات کے لئے انڑنشپ پروگرام کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے تحت 100اسٹوڈنٹس کو لیسکو کے مختلف شعبہ جات میں دو ماہ کی ٹریننگ کروائی گئی اور یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ لیسکو ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جاری ٹریننگز کے ماڈیولز کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جاسکے
No Comments