مریدکےمیں ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

مریدکے ایک عرصے سے ڈاکووں اور چوروں کا پسندیدہ شہر بنا ہوا ہے دو مسلح ڈاکووں نے شیخوپورہ روڈ پر ایک بیکری میں کسٹمر فیکٹری عملے کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز اور لائسنسی اسلحہ لوٹ لیا، ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران تشدد کا سہارا بھی لیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے
بیکری مالک قیصر شریف کا کہناتھا کہ پولیس کو بروقت اطلاع دی گئی ، تاہم پولیس ایک گھنٹے دیر سے پہنچی جبکہ ڈاکو لوٹ مار کے دوران کہتے رہے وہ پولیس کو منتھلی دیتے ہیں
تاجروں نے ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف احتجاج کیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ پولیس کے مطابق ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights