
15 May پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی کا قافلہ بھی اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا
پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی کا قافلہ بھی اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا ، قافلے کی قیادت پیپلز پارٹی کے سٹی صدر ودود حسن ڈار کر رہے ہیں ، روانگی سے قبل جیالوں کی روایتی ناشتے سے تواضع کروائی گئی اس موقع پر پی پی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب تک دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کریں گے تمام کارکن اسلام آباد میں ہی رہیں گے، روانگی کے وقت جیالوں نے زبر دست نعرے بازی کی
No Comments