مظفرگڑھ تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، 50 سالہ نسرین بی بی کے اندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ کے محلہ گلاب شاہ میں 4 اپریل کو 50 سالہ نسرین بی بی کا اندھا قتل ہوا ، 7 اپریل کو لاش برآمد کر لی گئی ، تاہم ملزم کا سراغ نہ مل سکا ، دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی اور انکی ٹیم نے قاتل کی تلاش جاری رکھی اس دوران تقریباً 42 افراد کی تفتیش کی گئی تب جا کر پتہ چلا کہ قتل کرنے والا سگا چچا زاد بھائی ہے جو کہ مدعیان کے ساتھ تفتیش بھی کرواتا رہا ، ملزم نے اقرار جرم کر لیا

ایس ایچ او سٹی افتخار ملکانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پر دن رات کی محنت کرنے بعد اِس اندھے قتل کے اصل ملزم تک پہنچے ، ملزم کے مطابق اُس نے مقتولہ کے سر پر پہلے اینٹ ماری اور بعد میں تیز دھار آلے سے گردن کاٹ ڈالی ، گردن کاٹنے کے لاش کو بیگ میں بند کرکے گھر کی سیڑھیوں پر رکھ دیا

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گئی جب کہ ڈی پی او مظفرگڑھ حسنین حیدر نے تھانہ سٹی کی پوری ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کر دیا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights