چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ،جس میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،، چوہدری شجاعت حسین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت کروانے پر چین کے کردار کو سراہا ، چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہم محنتی اور خوشحال قوم ہیں اورچاہتے ہیں کہ پاکستان اوراس کے عوام بھی خوشحال ہوں ،اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سروراور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے ، اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے چینی قونصل جنرل کو اپنی کتاب تحفے میں دی جب کہ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے بھی اپنی کتاب چوہدری شجاعت حسین کو پیش کی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights