سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروزکی زیر صدارت ٹریفک آفیسرز کا اجلاس ہوا

سی ٹی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروزکی زیر صدارت ٹریفک آفیسرز کا اجلاس ہوا جس میں ایس پی صدر آصف صدیق، ایس پی سٹی شہزاد خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نازیہ باقر، ڈی ایس پی نبیلہ روف سمیت تمام سرکل افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں شہرلاہور کی مجموعی ٹریفک صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر سی ٹی او لاہورکا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنائی جائے جب کہ ون وے، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ، سی ٹی او لاہور کی ڈویژنل افسران کو روٹیشن پالیسی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ ٹیم ورک سے ہی ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights