معروف دانشور اور ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

معروف دانشور اور ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود، خورشید محمود قصوری، مصنف اصغر ندیم سید، اداکار سہیل احمد، واسع چوہدری، نعیم طاہر، سرمد کھوسٹ، راشد محمود، عمیر رانا، اور پرویز رضا سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ مزاح اور ڈرامہ نگاری کی دنیا میں ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جس کا پر ہونا ممکن نہیں۔ شعیب ہاشمی نئی نسل کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے ۔ شعیب ہاشمی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں بہت سے ہٹ پروگرامز دئیے جن میں اکڑ بکڑ، ٹال مٹول اور سچ گپ شامل ہیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights