
18 May ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر اور گردو نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔
گز شتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو 44، دادو، پڈعیدن، سکرنڈ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور بہاولنگر میں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
No Comments