
19 May شہرلاہور میں چور اور ڈاکو بے لگام
جاگدے رہنا ،،تے ساڈے تے نہ رہنا ،، جی ،، ہاں ،،،لاہور پولیس کی مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہی نعرہ یاد آتا ہے ، شہر بھر میں ڈاکوؤں اور چوروں کو کھلی چھوٹ ہے ،گارڈن ٹاؤن میں چورگاڑی کا بونٹ کھول کربیٹری لے اُڑا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چورنے بلاخوف و خطر واردات سر انجام دی ، پہلے ریکی کی ، پھر ضروری حاجت کا بہانہ کرکے گاڑی کے قریب بیٹھ گیا اورسازگار ماحول بناتے ہی راہ گیروں کی موجودگی صرف 40 سیکنڈ میں بیٹری لے کر رفو چکر ہو گیا
مہنگائی کے اس دور میں چور نے جہاں کارمالک کو ہزاروں روپے مالیت کی ڈرائی بیٹری سے محروم کردیا ، وہیں لاہور پولیس کی کارکردگی کو بھی بے نقاب کیا ہے جو حکومت اور اپوزیشن کی کشمکش میں سیاسی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے ، سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فرض شناس آفیسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے
No Comments