
19 May سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کی ہدایت پرلاء اینڈ آرڈر کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے ضلعی پولیس نے فلیگ مارچ کیا
گوجرانوالہ میں ضلعی پولیس کا فیلگ مارچ ، مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز حسن افضل نے کی، فلیگ مارچ اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن گوجرانوالہ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرا جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے دستوں اور ٹریفک پولیس بھی شامل تھی، سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت میں توڑ پھوڑ، سڑک بلاک کرنے یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی، فلیگ مارچ کا مقصد لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس ہے۔
No Comments