
24 May منڈی بہاوالدین میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ
منڈی بہاؤالدین محلہ شفقت آباد میں وسیم ولد اشرف تندور سے گھر کیلئے روٹیاں لگوا رہا تھا کہ اسی اثناء میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کر تے ہونے موقع واردات سےفرار ہوگئے، پولیس تھانہ سول لائن موقع پر پہنچ گئی, وقوعہ کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں، تفتیش جاری ہے
No Comments