ملازمین کی سیفٹی اور آپریشنز کے کاموں کی باآسانی تکمیل کے لئے تمام سب ڈویژنز کو بکٹ کرینز دی جائیں گی. لیسکو کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئےلیسکو کے ساوتھ سرکل کے زیرانتظام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے اصغر اور ایس ای ساوتھ سرکل عقیل ظفرسلہری سمیت تمام سرکل کے ایکسئینز، ایس ڈی اوز اور ریوینیو افسران کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے وژن پر مکمل طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم لیسکو ریجن کے تمام علاقوں میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کروا رہے ہیں تاکہ لوگوں کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ان کے گھروں کی دہلیزپر کیا جاسکےچیئرمین بی او ڈی حافظ نعمان نے میڈیا کو بتایا کہ لیسکو ملازمین کی حفاظت کے پیش نظر ہر سب ڈویژن میں ایک بکٹ کرین دی جائے گی تاکہ دوران ڈیوٹی حادثات سے بچا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے اس ضمن میں مزید 44بکٹ کرینزکی خریداری کی منظوری بھی دی ہے جو جلد ہی لیسکو آپریشنزکا حصہ ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لیسکو افسران و ملازمین دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں اور اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر عوام الناس کے گھروں میں روشنیاں پہنچاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا اور ان کے ساتھ بہترین سلوک سے پیش آنا بھی تمام لیسکو افسران و ملازمین پر لازم ہے۔ چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں محمد نعمان،چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدرنے کھلی کچہری میں تمام صارفین کی شکایات سُنیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ کسی سائل کا مسئلہ باقی نہ رہے۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights