
25 May یوم تکریم شہدائےپاکستان کے موقع پرعسکری قیادت نےشہداکوخراج عقیدت پیش کیا ہے
یوم تکریم شہدائےپاکستان کےموقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی،ریٹائرڈافسران،سول سوسائٹی نےشہداکوخراج عقیدت پیش کیا ہے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدانےقربانی دےکرملکی سالمیت اورمادروطن کی حرمت کی حفاظت کی شہداکی لافانی قربانیاں آئندہ نسلوں اورہم وطنوں کیلئےمشعل راہ ہیں، شہداکی مادروطن کےلئےقربانیاں لازاول ہیں، دشمن کے پروپیگنڈے کے باوجودقوم شہداکی قربانیوں کونہیں بھلاسکتی،
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وطن کی سالمیت،خودمختاری اوروقارکےلئےشہدا نےعظیم قربانیاں دیں، آج پوری قوم کیلئےشہداکویادکرنےاورخراج عقیدت پیش کرنےکادن ہے، شہدانےپاکستان کےنظریات کوبرقراررکھنےکیلئےجانیں نچھاورکیں، شہداپاکستان ہمارےہیرواورعظیم اثاثہ ہیں، شہداکی لازوال قربانیوں کوکبھی کسی کوحقیرنہیں ہونےدیاجاسکتا، قوم فخراورعزم کرتی ہےکہ ملک قابل فخرخاندانوں کامقروض رہےگا، کچھ بھی ہوجائے،شہداہمارافخرتھے،ہیں اوررہیں گے
No Comments