
25 May یوم تکریمِ شہداء کے موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہید میجر سرمس روف کی قبر پر حاضری دی
یوم تکریمِ شہداء کے موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہید میجر سرمس روف کی قبر پر حاضری دی، گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی ، اس موقع پر شہید کے ورثا اور مقامی افراد بھی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے موجود تھے۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دینگے۔ ہم ہمیشہ اپنے ہم وطنوں اور فوج کے شانہ بشانہ دفاعِ وطن کیخاطر قربانیاں دینے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
No Comments