شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے زیر اہتمام یوم تکریم شہداء پاکستان کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے زیر اہتمام تکریم شہداء پاکستان ریلی کا آغاز دل چوک سے ہوا ، ریلی میں شہداء پاکستان سے اپنی عقیدت اور والہانہ محبت کا اظہار کرنے کے لۓ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے افسران ، سماجی شخصیات ، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت ، ضلعی انتظامیہ و محکمہ پولیس کے افسران اور ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان ، پولیس اور ملکی کی سالمیت اور خودمختاری کے لۓ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پاکستان کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور شہداء کی بلندی درجات اور وطن عزیز کی تا قیامت سالمیت کے لیے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی
ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے تکریمِ شہداء ریلی کے موقع پر شہدائے پاکستان کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہدا نے وطن کی سالمیت کو اپنی جانوں پر ترجیح دے کرہمارا سر اور سبز ہلالی پرچم کو فخر سے بلند کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کا واحد ذریعہ ہیں۔ پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہونا چاہیے خواہ وہ غازی ہے یا شہید اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ان کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہ جائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے کہا کہ ہم آزادی کی نعمت سے مالامال ہیں اور یہ سب ہمارے جوانوں اور شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights