یوم تکریم شہداء پاکستان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازیوں اور شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی

یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازیوں اور شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی ،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذیشان اصغر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، آئی پنجاب نے ملک اور قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے 25 شہداء کے ورثاء کو گولڈ میڈلز اور 25 غازیوں کو سلور میڈلز سے نوازا ،، آئی جی پنجاب نے شہداء کے ورثاء اور غازیوں کو سی پی او آفس کی شہداء وال کا دورہ کروایا ،آئی جی شہداء کے ورثاء اور غازیوں کے ساتھ گھل مل گئے
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ گذشتہ 4 ماہ میں شہداء کے ورثاء اور غازیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران جانیں قربان کرنے ، جسمانی اعضاء سے محروم ہونے والے غازیوں اور ٹریفک حادثات میں معذور ہونے والے اہلکاروں کو ایک کروڑ روپے دیا جا رہا ہے، اگلے تعلیمی سال سے تمام پولیس شہداء کے بچوں کو انڈونمنٹ فنڈ کے تحت اعلی تعلیم فراہم کی جائے گی ، شہداء کے بچوں کو ملازمت میں رعایت کی سمری بھی منظور کی جا چکی ہے شہداء کے ورثاء کیلئے رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجاویز بھی زیر غور ہیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights