لیسکو کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی ترکی روڈ لاہور کے تاجروں سے ملاقات

لیسکو کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی ترکی روڈ لاہور کے تاجروں سے ملاقات ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر بھی ملاقات میں موجود تھے، تاجروں نے بجلی سے متعلق اپنے مسائل سے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کو آگاہ کیا، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے بتایا کہ ترکی روڈ فیڈر کے لوڈ کو تقسیم کرنے کے لئے نئے عالم فیڈر پر کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعداوورلوڈنگ سے نجات ملے گی .ا س موقع پر ترکی روڈ کے تاجروں نے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان اورچیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی کاوشوں کو سراہا

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights