یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر لیہ پولیس کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر لیہ پولیس کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں شہداءپولیس لیہ کی فیملیز کو خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا،اس موقع پر بریگیڈئیرراشد منہاس ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر ،ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز نے پاک آرمی ،قانون نافد کرنے والے ادارے اور پولیس شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ،وطن عزیر کی حفاظت کی خاطر شہداءنے اپنی لازوال قربانیاں پیش کی ،شہید زندہ ہیں ،ہمارے دلوں میں ہماری رگوں میں ،شہداءہمار ا فخر ہیں ،پاکستان کی بقا اور سا لمیت میں لاکھوں شہداءاور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے

تقریب کے اختتام پر شہداءپولیس کے اہل خانہ میں تحائف تقسیم کیے گئے ، ،قبل ازیں پولیس لائن لیہ میں قائم یاد گار شہداءپرپولیس کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز ،ڈی پی او لیہ اسد الرحمن نے یاد گار شہداءپر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور شہداءکی بلند درجات کےلئے دعا کی گئی ڈی پی اولیہ اسد الرحمن اور ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کی قیادت میں قومی شہداءکے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے لیہ شہر میں فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا ،فلیگ مارچ میں ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز ،ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس ،تھانہ جات کی پولیس گاڑیوں نے شرکت کی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights