آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے لورالائی کے تھانہ صدر کے ایگل اسکواڈ کو موٹر سائکلیں فرایم کر دی گئیں

آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے لورالائی کے تھانہ صدر کے ایگل اسکواڈ کو موٹر سائکلیں فرایم کر دی گئیں ، ایس ایس پی لورالائی آصف مستوئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے بعد سماج دشمن عناصرکی سرکوبی میں مدد ملے گی، کیونکہ گاڑیاں گلیوں میں نہ جانے کی وجہ سے شرپسند عناصر گلیوں میں بھاگ جاتے تھے لیکن اب ایگل اسکواڈ کو ان موٹر سائیکلوں کی مدد سے مجرموں کوگرفت میں لاکر ان کی حوصلہ شکنی میں آسانی ہو گی اوراس اقدام سے جرائم میں بھی واضح کمی آئے گی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights