
30 May سپاہی غلام رضا انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا
شہدائے پاکستان کو سلام، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ، سپاہی غلام رضا انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا ، سپاہی غلام رضا نے یکم مارچ 2019 کو لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر کے محاذ پر جواں مردی اور دلیری سے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، شہید کی والدہ کہنا ہے کہ ماؤں کے لئے سارےبیٹے ایک جیسے ہوتے ہیں مگر غلام رضا شہید کا میرے ساتھ اٹھنا ،بیٹھنا اور بولنا سب سے جدا تھا، مجھے غم تو ہے مگرمیں رب کی رضا پر راضی ہوں میرے بیٹے نے شہادت کا رتبہ پایا مجھے فخر ہے
No Comments