پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا ، سندھ ، مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب ،شمال مشرقی/مغربی بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 43،حا فظ آباد اور سبی میں41،نوکنڈی میں 39 جبکہ جیوانی میں 35 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights