پاکستان میں ذیابیطس کی شرح خطرناک حدتک بڑھ رہی ہے. نگران صوبائی وزیرصحت پنجاب

اہور کے مقامی ہوٹل میں صحت عامہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نگران صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ،جب کہ گورنرپنجاب انجینئرمحمدبلیغ الرحمن نے سیمینارکی صدارت کی،اس موقع پر واصف ناگی،رئیس انصاری،جنرل (ر) فیض علی چشتی ودیگرافسران نے شرکت کی، نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، پاکستان آبادی کے اعتبارسے اگلے بیس سال میں دنیا کا تیسرابڑاملک بننے جارہاہے، تحقیق کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں میں 50فیصدبچے موٹاپے کاشکارہیں،جب کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح خطرناک حدتک بڑھ رہی ہےاورملک میں 50 سالہ ہردوسرا شخص بلند فشار خون کامریض بن رہا ہے ،نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا اداروں کے مضبوط ہونے سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا، بدقسمتی سے ہم علامہ اقبالؒ کے ویژن کوفراموش کرچکے ہیں، ہمیں اچھا مسلمان ہونے سے پہلے ایک اچھاانسان بنناہوگا اور صحت مندزندگی گزارنے کیلئے صحت مندلائف سٹائل اپناناہوگا، مقررین نے انتہائی اہم موضوع پرسیمینارکے انعقادپر انتظامیہ کومبارکبادپیش کی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights