
31 May ریڈیو پاکستان کا مالی بحران
ریڈیو پاکستان کا مالی بحران ،، وزارت اطلاعات نے ریڈیو اور اے پی پی کے کے لیے 2 ارب 80 کروڑ روپے مانگ لیے، وزارت اطلاعات نے سمری ای سی سی کو بھیج دی، ریڈیو پاکستان کے لیے 2 ارب 34 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، اے پی پی کے لیے 45 کروڑ روپے کے اضافی فنڈ مانگے گئے ہیں، ریڈیو پاکستان کے ملازمین اور پینشنرز کو گزشتہ کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں ہو سکیں،ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے ریڈ زون میں مظاہرہ بھی کیا، ای سی سی آئندہ ایک دو روز میں وزارت اطلاعات کی سمری پر غور کرے گی
No Comments