لیاقت پورمیں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی، ڈی ڈی او تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور ڈاکٹر عرفان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا

لیاقت پورمیں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی، ڈی ڈی او تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور ڈاکٹر عرفان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈاکٹر عرفان نے لین دین کے دوران شوروم مالک محمد بلال پر کلاشنکوف تان لی تھی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او رحیم یار خان نے نوٹس لیا جس پر ڈاکٹر عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے ڈاکٹر عرفان کی گرفتاری کیلئے ان کے پرائیویٹ کلینک پر چھاپے مارے، ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights