
31 May شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا شہداءِ ارضِ پاک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام
شہدائے پاک فوج کے لواحقین کا شہداءِ ارضِ پاک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام ، کیپٹن جواد اکرام شہید کی والدہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے 2 بیٹے شہید ہو چکے. اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے. مجھے آج بہت ہی دکھی دل کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ مجھے بہت افسوس ہوا کہ جن لوگوں نے بھی ہماری فوجی تنصیبات اور املاک کو نقصان پہنچایا. اس کا مجھے بہت دکھ ہوا.کم از کم ہمارے شہید بچوں کے خون کی ہی لاج رکھ لیتے. اتنا ہی سوچ لیتے کہ پاکستان کتنی عظیم قربانیوں سے بنا ہے. ہمارے بچوں نے اس مٹی میں اپنا خون ملایا ہے. اب جب بھی کوئی شہید ہوتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میرا بیٹا شہید ہوا ہے، سپاہی عمران شہید کی بیٹی نے پیغام دیا کہ کیا قصور ہے ان لوگوں کا جنہوں نے وطن کے لئے قربانی دی. ہم یتیم ہو جاتے ہیں تو آپ لوگ شہیدوں کی تصویروں کو کیوں جلاتے ہیں. ہم یتیم آپ لوگوں کے لیے ہوتے ہیں. میں اپنے بابا سے کہوں گی کہ آپ نے ان لوگوں کے لیے جان دی جو شہیدوں کی تصویریں تک جلا دیتے ہیں، جو شہداء سے محبت نہیں کر سکتے تو آپ نے ان کے لئے جان دی ہے. جب ہم دوسرے بچوں کے ماں باپ کو ان کے ساتھ دیکھتے ہیں تو ہمارے اوپر کیا گزرتی ہو گی
No Comments