سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کااعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف سے پنچھیوں کی اُڑان جاری ، سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی منہ موڑ لیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کااعلان کر دیا، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہے ہیں ، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے
سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اورپارٹی ورکرزسے مشورہ کرکے طے کیا جائے گا، جب کہ پرویز خٹک عمران خان کی حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی میں شامل تھے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights