ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کا ضلع میں قائم انٹرمیڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے انٹرمیڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا ، امیدواروں کی رول نمبرسلپس چیک کیں اور امتحان کے شفاف انعقاد سمیت طلبہ کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے امتحان کی نگرانی کے لیے تعینات کیے گئے سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملے سے ملاقات کی اور امیدواروں کی امتحانی کاپیاں بھی چیک کیں، ڈپٹی کمشنر نے سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملے کو ہدایت کی کہ شفاف امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیں جب کہ طلبہ کو بھی امتحانات کے دوران سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے امیدواروں کیلئے ہوا دار کمرے ، بیٹھنے کا مناسب بندوبست اور پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنرسرمد تیمور کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے اور نقل کی روک تھام کیلئے نگران طلبا و طالبات کی خصوصی نگرانی کریں۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights