ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا شیخوپورہ کے شہریوں کے لیے بڑا تحفہ

ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جمیل نے ڈرائیونگ لائسنس کے اوقات کو 24 گھنٹے کردیا ہے، شہری اب چوبیس گھنٹے میں جس وقت چاہیں اپنا ڈائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں،اس اعلان کو سنتے ہی شیخوپورہ کی عوام بڑی تعداد میں ٹریفک پولیس کے دفتر پہنچ گئی جہاں پر سائین ٹیسٹ اور پھر روڑ ٹیسٹ دینے کے بعد کامیاب امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ،اس موقع پر شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے محکمہ پولیس میں اصلاحات لانے کے عمل کو سراہا

ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ہر وقت شہریوں کی خدمت کے لیے حاضر ہے اوراس سلسلے میں آنے والی تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights