
05 Jun حاصل پور انجمن تاجران گیس ایسوسی ایشن حاصل پور کے زیر اہتمام غلہ منڈی گیٹ سے پاک فوج کی حماٸیت اور نو مٸی کے واقعات کی مزمت کے لیے ریلی نکالی گٸی
حاصل پور انجمن تاجران گیس ایسوسی ایشن حاصل پور کے زیر اہتمام غلہ منڈی گیٹ سے پاک فوج کی حماٸیت اور نو مٸی کے واقعات کی مزمت کے لیے ریلی نکالی گٸی ریلی کی قیادت گیس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عبداللہ ناٸب صدر ملک محمد ندیم غلام حیدر و دیگر معززین نے کی ریلی کے شرکا نے قومی پرچم تھامے ہوۓ پاک فوج کی حماٸیت میں نعرے بازی کرتے رہے ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوٸی اولڈ بس سٹینڈ مدینہ چوک پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاک فوج ہماری محافظ ہے اس ملک کی بقا استحکام پاک فوج کی وجہ سے ہے پاک فوج نے ہر اندوہناک المیے اور غیر متوقع حالات میں ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے امن ہو یا جنگ ہو پاکستان کا ہر محب وطن اپنی فوج کے سنگ کھڑا ہے نو مٸی کے واقعات کی جتنی مزمت کی جاۓ کم ہے یہ ملک کی نظریاتی جغرافیاٸی علاقاٸی سرحدوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن پاکستان کے عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ریلی کے ہمراہ تھانہ سٹی کی نفری اور ٹریفک پولیس کا عملہ بھی موجود تھا
No Comments