بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونحوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔تا ہم پاراچنار 05، سیدو شریف میں 04 ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔
گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت ،تربت44، دالبندین43، نوکنڈی اور مٹھی میں 42جبکہ سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights