Site icon Special TV

بھکاری مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم کی ادائیگی کے لئے جا رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اُس سے 7 لاکھ روپے چھین لئےاور مبینہ طور پر آپس میں بانٹ لئے

جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 103 گ ب کے بھکاری مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم کی ادائیگی کے لئے جا رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اس سے 7 لاکھ روپے چھین لئے۔اور مبینہ طور پر آپس میں بانٹ لئے ۔جس کے جواب میں پولیس نے کہا کہ یہ تو بھکاری ہے اس کے پاس 7 لاکھ روپے کہاں سے آئے۔بھکاری نے نجی بنک کے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ روپے شو کروا کر سب کو حیران کر دیا۔اور کہا کہ میں 25 سال سے بھیک مانگ کر رقم بنک میں جمع کرواتا رہا ہوں ،،، عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے پر تھانہ سٹی جڑانوالہ کے تھانیدار سمیت دیگر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔

Exit mobile version