ملک کے سیاسی منظر نامے پر نئی جماعت کا قیام ، استحکام پاکستان پارٹی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

لاہور میں علیم خان کے گھر پر جہانگیر ترین کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ، جس میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اظہار کر نے والوں رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ، سابق وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی ، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان ، محمود مولوی ،سابق صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر شریک ہوئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان بنانے کا اعلان کیا، تقریب میں موجود علیم خان سمیت تمام سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، عشائیے میں نعمان لنگڑیال، نوریز شکور ، شام جے پرکاش ، فاٹا سے جی جی جمال ، اجمل وزیر سمیت عون چوہدری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights