شیخوپورہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

شیخوپورہ پریس کلب شیخوپورہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب کے وفات پاجانے والے ارکان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اوربلندی درجات کی خصوصی دعا کی گئی ، تعزیتی ریفرنس میں صدر پریس کلب رانا محمد عثمان، گروپ لیڈر مبشر حسن بٹ، سینئر نائب صدر عظیم علی شیخ، جنرل سیکرٹری مصطفی خان سمیت دیگر عہدیداروں و ارکان اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد قسیم،رانا محمد عثمان اور عظیم احمد یزدانی و دیگر مقررین نے کہا کہ ہر ذی روح کو موت آنی ہے اور سب نے اپنے خالق حقیقی کی طرف لوٹنا ہے ہمیں دنیا میں رہ کر عیش و عشرت کی زندگی بسر کرنے کیلئے اسباب تلاش کرنے کی بجائے اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہئے اور اعمال صالح کیلئے اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول یقینی بنانا چاہئے تاکہ ہم مغفرت و بخشش اور جنت الفردوس کے حقدار بن سکیں جہاں ہمیشہ رہنا ہے، انہوں نے کہا کہ فانی دنیا میں دل لگانے کی بجائے ہمیں فکر آخرت کرنا ہوگی جس کیلئے احکامات دین کی بجاآوری اورتعلیمات اسلام پر عملدر آمد ناگزیر ہے، نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے ایک نمونہ حیات ہے جسے مشعل راہ بنا کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں اور بھلائیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights