شیخوپورہ پنجاب کے لاہور ڈویژن آفس میں وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرنشپ پیڈ پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے لاہور ڈویژن آفس میں آج وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرنشپ پیڈ پروگرام2023ء کے تحت ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی طالبات رخسار شوکت اورمنیم شاہ کو چیک دئیے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ناظم الدین،انفرمیشن آفیسر عظمیٰ رباب ارو سپرنٹنڈنٹ مسعود احمد بھی موجود تھے۔ طالبات نے چیک وصول کرنے پروزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیر اطلاعات عامر میر،سیکر ٹری انفرمیشن اور ڈی جی پی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنشپ پروگرام دوران انہیں اپنی فیلڈ سے متعلق بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights