حاصل پور میں پنجاب پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس میاں مقبول احمد جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا

حاصل پور میں پنجاب پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس میاں مقبول احمد جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر سے ڈیلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں سپیشل برانچ، پولیس اور محکمہ زراعت کی جانب سے ڈیلرز کے خلاف بے جا مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ڈیلرز کے خلاف ان کارروائیوں اور خوف و ہراس کی فضاء کو فوری ختم کیا جائے ، اس موقع پر پی پی ڈی اے کی تین نمائندگان میاں مقبول احمد جاوید، شیخ نعیم پاشا اور چوہدری اکبر علی سندھو پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے

No Comments

Post A Comment

Verified by MonsterInsights